ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

آرمی چیف کی نئے چینی سفیر سے ملاقات، باہمی مثالی تعلقات مزید مضبوط ومستحکم کرنے پراتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر کے درمیان ملاقات میں باہمی مثالی تعلقات مزید مضبوط ومستحکم کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی مثالی تعلقات مزیدمضبوط ومستحکم کرنےپراتفاق کیا گیا جبکہ چینی سفیر نے خطے میں تناؤ کی صورتحال بہتربنانے کیلئے پاکستانی کردار کی تعریف کی۔

- Advertisement -

یاد رہے 2 روز قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے چین کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر کوعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا چین اور پاکستان کی دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہوگی، اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیربدلنے کیلئےاہم منصوبہ ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی ون اسٹاپ ونڈسروس کی فراہمی کیلئےپرعزم ہے، پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینےکیلئےتیار ہے۔

چینی سفیر نے سی پیک اتھارٹی چیئرمین کےتعاون اورحمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےتعاون کا ایک پائلٹ منصوبہ ہے، 10صنعتی پارکس،سماجی شعبوں میں تعاون کووسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں