تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

تیرہ اگست جلسہ، عمران خان نے قوم کے نام ویڈیو پیغام جاری کردیا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تیرہ اگست کے تاریخ ساز جلسے سے متعلق عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ اگست کی رات آپ کو لاہور ہاکی اسٹیڈیم آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ سب نے آنا ہے، فیملیز بچے بزرگ اور خاص طورپر نوجوان جلسے میں آئیں، ہم نے چودہ اگست کا جشن بھی منانا ہے اور حقیقی آزادی کےسفر پر بھی جانا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم حقیقی آزادی کے آخری مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، ایک خودار قوم کیلئے میں سب کو دعوت دے رہا ہوں کہ ہم نے پاکستان کو وہ ملک بنانا ہے جو سوائے اللہ کےکسی کےآگے نہیں جھکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جشن بھی منائیں گے اور طے کریں گے اپنے نظریے پر کیسے پہنچنا ہے؟

واضح رہے کہ پی ٹی آئی تیرہ اگست کو لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں جشن آزادی اور حقیقی آزادی جلسہ کرنے جارہی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -