ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر کی دنیا کے بے تاج بادشاہ امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مبینہ آمدن کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔
یوٹئوب کے بادشاہ مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے وہ ڈیجیٹل کی دنیا میں اوور دی ٹاپ چیلنجز کی وجہ سے بہت مشہور ہیں جس کے بدلے مسٹر بیسٹ بھاری نقد انعامات دیتے ہیں۔
اب حال ہی میں سوشل میڈیا صارف کی جانب سے مسٹر بیسٹ کی آمدن سے متعلق اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے، مبینہ اسکرین شاٹ کے مطابق مسٹر بیسٹ کی ماہانہ کمائی تقریباً 40 لاکھ ڈالر (ایک ارب 11 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) سے زیادہ بتائی گئی ہے۔
پوسٹ میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ اس لیک اسکرین شاٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، اس لیے اس پر مکمل یقین نہ کیا جائے، ممکنہ طور پر یہ افواہ آٹے میں نمک کے برابر ہو۔
اسکرین شاٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بعض صارفین کے مطابق مسٹر بیسٹ کی آمدن اس سے زیادہ ہوگی۔
خیال رہے کہ مسٹر بیسٹ کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ان کے چینل کو 364 ملین سبسکرائبرز حاصل ہیں، اس کے علاوہ ان کے یوٹیوب پر متعدد چینلز ہیں جبکہ وہ مختلف برانڈز کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں۔