ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

مرونل ٹھاکر نے شادی سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر کا کہنا ہے کہ جب آپ کو صحیح شخص مل جائے تو انتظار نہ کریں اور شادی کرلیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مرونل ٹھاکر نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق کہا کہ میں شادی پر یقین رکھتی ہوں اور میرے ارد گرد کئی کامیاب شادیاں بھی موجود ہیں اور وہ کامیاب اس لیے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔

مرونل ٹھاکر نے کہا کہ کبھی کبھار ہمیں اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ ہمیں ایسے شخص سے شادی کی ضرورت ہے جو ہمارے لیے بنایا گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ 60 سال کی عمر میں بھی جیون ساتھی تلاش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کو صحیح شخص مل جائے تو پھر انتظار نہیں کرنا چاہیے اور شادی کرلینی چاہیے۔

واضح رہے کہ مرونل ٹھاکر نے حال ہی میں سیریز ’میڈ ان ہیون ٹو‘ میں ’ادھیرا آریہ‘ کا کردار نبھایا تو ان کے کردار کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

مرونل ٹھاکر کی آنے والی فلموں میں ہائی نننا، وی ڈی 13، پیپا اور پوجا میری جان شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں