تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

معروف ادکارہ کورونا میں مبتلا ہوگئیں

بھارتی اداکارہ و ماڈل منورل ٹھاکر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

معروف بھارتی اداکار شاہد کپور کی فلم ’جرسی‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ منورل ٹھاکر نے انسٹاگرام پر مداحوں کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کا بتایا، انہوں نے کہا کہ مجھ میں اس کی علامات کی شدت تو کم ہے اور بہتر محسوس کررہی ہوں۔

منورل نے مزید لکھا کہ ’میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اس وقت اپنے معالج کی جانب سے بتائے گئے تمام اقدامات کر رہی ہوں۔‘

ساتھ میں انہوں نے حال ہی میں خود سے ملنے والوں سے درخواست کی ہے وہ بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروالیں۔

واضح رہے کہ منورل ٹھاکر فلم جرسی میں شاہد کپور کے مقابل اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

مذکورہ فلم 31 دسمبر کو ریلیز ہونی تھی، تاہم کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر اسے غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -