ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

مبینہ آڈیو لیک: مریم نواز کا وزیر اعظم کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مریم نواز نے مبینہ آڈیو لیک میں وزیر اعظم شہباز شریف کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی باہر مخالفت لیکن حکمران پارٹی کے اندر بڑھانے پر اصرار سامنے آ رہا ہے، مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے وزیر اعظم کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ بھی دیا۔

مبینہ آڈیو میں مریم نواز کہتی ہیں کہ ایسا کرنا ناگزیر ہے، ہمیں قیمتیں بڑھانا ہوں گی، اس پر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ معاشی صورت حال دیکھنی ہوگی، مریم نواز کہتی ہیں کہ انکل ہمیں ساتھ ساتھ کسی اور طریقے سے آپ کا امیج بنانا ہوگا، یہ بہت اہم ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے، جس میں مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوے کیے، مریم نے کہا مفتا ح پتا نہیں کیا کر رہا ہے، ہر جگہ سے شکایتیں آ رہی ہیں۔

شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل

مریم نے کہا مفتاح ذمہ داری بھی نہیں لیتا اور ٹی وی پر الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے، اس کا مذاق اڑتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ڈار صاحب کا تو یہ ہے کہ کچھ بھی ہو کنٹرول کر لیتے ہیں، مریم نواز بولیں ڈار صاحب کا کنٹرول ہے، انھیں پتا ہے کیا کرنا ہے، لیکن مفتاح انکل اسے یہ بھی پتا نہیں کہ جو یہ کر رہا ہے اس کے کیا اثرات ہوں گے، یہ خطرناک ہے ہمارے لیے، اللہ کرے ڈار صاحب آ جائیں۔

چوہدری برادران کے درمیان اختلافات پر بھی مریم اور شہباز کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی، شہباز شریف اور مریم نوازنے چوہدری پرویز الٰہی کو بدمعاش قرار دے دیا۔

شہباز شریف نے کہا یہ پوری بدمعاشی پر اترا ہوا ہے، گھر کو تقسیم کر دیا، بڑا بھائی زندگی بھر چھوٹے بھائی کی راہیں ہموار کرتا رہا، مریم نواز نے کہا انکل جو اپنے بھائی کا نہیں ہوا وہ کسی کا نہیں بن سکتا، مجھے لگتا ہے مونس نے اسے بہت خراب کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں