تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

دھونی کے بیٹ ’چبانے‘ کی وجہ سامنے آگئی

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بیٹ چبانے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آئی پی ایل 2022 میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے مہندر سنگھ دھونی کی بیٹ چبانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دہلی کیپٹیلز سے میچ میں بیٹنگ کے انتظار میں دھونی ایسا کرتے پائے گئے جس کی فوٹیج وائرل ہوگئی تھی۔

بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر اور دھونی کے ٹیم میٹ امیت مشرا نے بتایا کہ دھونی اپنے بیٹ کو ہمہ وقت صاف رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ اس پرموجود کسی بھی قسم کے ٹیپ اور اکھڑے ہوئے حصے کو منہ سے کھرچ کر نکال دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے اس مقابلے میں محض 8 گیندوں پر 21 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 208 کے بھرپور ٹوٹل تک رسائی میں مدد فراہم کی تھی۔

یاد رہے کہ دھونی بھارتی ٹیم کے واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارت نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، ون ڈے ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -