جھار کھنڈ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کپیر مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ کے علاوہ اپنی گھریلو ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھاتے ہیں جس کا ثبوت اُن کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیوہے۔
تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد وکٹ کیپر دھونی انّا پراشانا کی رسم ادا کررہے تھے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔
.@msdhoni feeding this little one her first solid meal, which is also known as ‘Annaprashana’.
PS, We agree with her daddy. She is definitely the luckiest child. 😇❤️#MSDhoni #Dhoni #ChildrensDay pic.twitter.com/Zd3RGFREuN
— MS Dhoni Fans Official (@msdfansofficial) November 13, 2019
واضح رہے کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں کا ماننا ہے کہ بچے کو پہلی بار کوئی ٹھوس غذا کسی قریبی رشتے دار کے ہاتھ سے ہی کھلائی جائے، اس رسم کو انّا پراشنا کہا جاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کو چمچے سے غذا کھلاتے ہوئے دھونی اُس سے ذائقے کے بارے میں پوچھ رہے تھے جبکہ پیچھے سے یہ آواز بھی آرہی تھی کہ یہ بچی بہت خوش قسمت ہے جو دھونی جیسی شخصیت سے پہلی غذا کھا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس مہندرا سنگھ دھونی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی بچی کے بال سکھا رہے تھے، وکٹ کیپر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہا تھا کہ ’کھیل ختم ہوگیا لہذا اب بطور باپ ڈیوٹی شروع ہوگئی‘۔
واضح رہے کہ مہندر اسنگھ دھونی کا شمار بھارت کے اُن کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے کئی فتوحات دلوائیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے 2007 میں کپتانی ملنے کے بعد جھاڑ کنڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو دو بڑے اعزاز ات ورلڈ کپ اور چیمئنز ٹرافی کا فاتح بنوایا۔