اشتہار

مقبوضہ کشمیر: ایم ایس دھونی کی آمد پر بوم بوم آفریدی کے نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

بارا مولا : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تو ان کے استقبال کیلئے آنے والوں نے دھونی کے بجائے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیرکے شائقین کرکٹ کا دل بھی پاکستانیوں کے لئے دھڑکتا ہے، انہوں نے ثابت کردیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کھلاڑی قبول نہیں ہے۔

- Advertisement -

بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ  دھونی کی آمد پر بارا مولا میں بوم بوم آفریدی کے نعرے لگ گئے، جس پرتنگ نظر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، کشمیریوں کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔

ایم ایس دھونی شمالی کشمیر کے ضلع بارا مولہ کے کنزر میں کھیلے جانے والے چنار کرکٹ پریمئر لیگ 2017 کے فائنل مقابلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کیلئے پہنچے تھے۔

بھارت کے اعزازی کرنل اور ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی فوجی وردی میں ملبوس بارامولا پہنچے تو دھونی دھونی کے نہیں بلکہ بوم بوم آفریدی کے نعرے لگ گئے۔

کشمیریوں کا دل صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں پاکستانی کرکٹرز کے لئے بھی برابر دھڑکتا ہے، دھونی باوردی بارامولا کے گشت پر تھے کہ چاہنے والوں نے بوم بوم آفریدی کے نعروں سے ماحول گرمادیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں