اٹلی میں آتش فشاں پھٹنے لگا، جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح اٹلی کے قریب جزیرے سسلی میں پہنچنا شروع ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں اس خوفناک منظر کو دیکھنے کے لیے ہزار وں اطالوی اور غیر ملکی سیاح سسلی پہنچ چکے ہیں، تاہم اس علاقے کے میئر نے سیاحوں کو لاوے کے قریب جانے سے روکنے کا اعلان کیا ہے۔
شہری تحفظ کے ادارے کی جانب سے رضا کاروں کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے، تاکہ بوقتِ ضرورت امداد اور بچاؤ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے اس سے قبل انڈونیشیا میں آتش فشاں سے بہنے والے لاوے کی زد میں آکر درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ کئی دیہات بھی تباہ ہوگئے تھے۔
شدید بارش کے باعث آتش فشاں پہاڑ پر موجود چٹان پھسلن کی وجہ سے سرک گئے اور انڈونیشیا کے پہاڑی علاقے ماؤنٹ ماراپی کے دیہاتوں کے اندر لاوا بہہ کر آگیا۔
رہائشی افراد کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ آگم ضلع اور تناہ دتار کے علاقے سے 17 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
وائرل ویڈیو: آتش فشاں کا دل دہلا دینے والا نظارہ دیکھنے لوگ اکھٹے ہو گئے
مذکورہ دیہاتوں سے سامنے آنے والی تصاویر میں ملبے کے ڈھیر پر کاریں دکھائی دیں جبکہ کچھ گاڑیاں لاوے میں مکمل طور پر ڈوبی ہوئی تھیں۔