ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

معمر رانا نے بیٹیوں سے متعلق اہم پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

فلموں کے معروف اداکار اور سپر اسٹار معمر رانا نے بیٹیوں سے متعلق اہم پیغام شیئر کردیا۔

اداکار معمر رانا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹیوں سے متعلق خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جس گھر میں بیٹیاں پیدا ہوتی ہیں وہ اپنے ساتھ رحمت، خوشیاں اور برکتیں لے کر آتی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے چھوٹی بیٹی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تہنیتی پیغام شیئر کیا۔

- Advertisement -

اداکار نے لکھا کہ رانیا آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو، آپ ہمیشہ اچھی اور خوشیوں سے بھرپور زندگی گزاریں۔

معمر رانا نے مزید کہا کہ میں وہ خوش قسمت باپ ہوں جس کی آپ جیسی بیٹی ہے، زندگی میں اہم کردار ادا کرنے پر میں آپ کا بہت ہی شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ معمر رانا کی بڑی بیٹی ریا رانا کی منگنی کی تقریب گزشتہ دنوں لاہور میں ہوئی تھی، جس میں فلمی دنیا کے بڑے ناموں نے شرکت کرکے تقریب میں شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں