جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

سینئرصحافی معید پیرزادہ ابوظہبی میں گرفتار،دفتر خارجہ کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سینئرصحافی معید پیرزادہ کو ابوظہبی میں گرفتارکرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئرصحافی معیدپیرزادہ کو ابوظہبی پولیس نے اپنی حراست میں لے لیاہے۔

دفترخارجہ نے صحافی کی گرفتاری کی  تصدیق کردی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ معید پیرزادہ کو جائیداد کی مبینہ جعلسازی کےالزام میں گرفتارکیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی سفیر آصف درانی نے بھی معید پیرزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے،انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ بھی امارات حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مذکورہ صحافی اپنے والد کی تیمار داری کے حوالے سے ابو ظہبی  گئے تھے، جبکہ ڈاکٹر معید پیرزادہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندانی معاملے کی بناء پر انہیں ابوظہبی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق معید پیرزادہ کو پولیس نے جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ نے ایک ہسپتال میں زیرعلاج اپنے والد سے کچھ کاغذات پر دستخط لینے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں