اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت کی مشہور مسجد کے خطیب نے مفتی قوی کو مسجد سے نکال دیا اور کہا اگر دوبارہ آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا میں رہنے والے معروف مفتی قوی کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی مشہور مسجد سے نکال دیا گیا۔
مفتی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران وہاں مسجد کے خطیب آگئے اور انہوں نے انہیں مسجد سے بے عزت کرکے نکال دیا۔
خطیب نے مفتی قوی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم دوبارہ مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔
انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو کہا کہ اس کو یہاں کس نے بلایا تھا یہ ایک بدکردار انسان ہے۔
خیال رہے مفتی قوی اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر متنازع ریمارکس دے کر بحث کا مرکز بن جاتے ہیں۔
ان کے تنازعات کی حالیہ مثال اس وقت سامنے آئی جب انہوں نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔