پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مفتی کفایت اللہ کے مضحکہ خیز بیان پر جمائمہ کا ٹوئٹر پیغام میں جواب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کے مضحکہ خیز بیان پر وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ بھی بولے بغیر نہ رہ سکیں، ٹوئٹر پیغام میں انہیں نام نہاد مذہبی اسکالر کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے مضحکہ خیز بیان پر جمائمہ بھی میدان میں آگئیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بظاہر ان کا کزن وکی ۔۔ وکی لیکس کا بانی ۔۔ عمران خان کا حمایتی اور یہودی ایجنڈے پر ہے۔ یہ کہنا ہے ایک نام نہاد مذہبی اسکالر کا۔۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھی اور جے یوآئی ف کے اہم رہنما مفتی کفایت اللہ عجیب الزام تراشی پر اتر آئے۔

گزشتہ رات مفتی کفایت اللہ نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں کہا تھا کہ وکی لیکس، عمران خان اور جمائما ایک ہی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ انہیں پتہ کچھ نہیں لیکن مفتی صاحب نے بتادیا کہ وہ کتنا علم رکھتے ہیں۔

مفتی کفایت اللہ نے اس معاملے کو عمران خان سے ایسے جوڑا کہ پروگرام میزبان بھی پریشان ہوگئے۔ وسیم بادامی نے بار بار سمجھایا بھی کہ وکی لیکس نام کا کوئی کردار نہیں ہے لیکن مفتی صاحب کہاں ماننے والے تھے۔ بولے وکی کے نام سے مشہور تو ہے نا۔ اس مضحکہ خیز الزام پر جمائمہ بھی میدان میں آگئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں