تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہرآدمی چیئرمین بنا ہوا ہے، مفتی منیب ناراض، بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے

لاہور: رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مفتی منیب الرحمن محکمہ اوقاف کے پبلک ریلیشنز آفیسر پر برہم ہوگئے اور اس کے فون کا تار نکال کر پھینک دیا، مفتی منیب کا کہنا تھا کہ یہاں ہر شخص چیئرمین بنا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چاند نظر آنے یا نہ آنے سےمتعلق میڈیا کو بریفنگ دینے کے لیے مفتی منیب اپنی نشست پر بیٹھے جہاں میڈیا نے تمام مائیکس لگا رکھے تھے۔

مفتی منیب نے میڈیا سے کہا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور چاند نظر آنے سےمتعلق براہ راست خبریں نشر نہ کریں، پھر وہ دو نشست دور بیٹھے محکمہ اوقاف کے پبلک ریلیشنز آفیسر محمد علی پر برہم ہوگئے جو چاند نظر آنے کی شہادتیں نوٹ کرکر کے میڈیاکو دے رہے تھے۔

مفتی منیب نے انہیں وہاں سے جانے کا کہا اور ان کے فون کا تار نکال دیا اور اظہار برہمی کرتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوگئے۔ اطلاعات ہیں کہ وہ میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کی وجہ سے برہم ہوئے۔

میڈیا کے نمائندوں کے مطابق مفتی منیب رویت ہلال کمیٹی کے اس فریضے میں محکمہ اوقاف کی مداخلت پر ناراض ہوئے جبکہ دیگر علما مفتی منیب کے ہم خیال تھے۔

دریں اثنا کل عید ہونے یا نہ ہونے کا حتمی اعلان ہونا ابھی باقی ہے، مفتی منیب کا کہنا ہے کہ اجلاس جاری ہے، حتمی اعلان کچھ دیر بعد کیا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -