ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

فواد چوہدری کے بیان پر مفتی منیب الرحمان کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ فواد جی!یہ سائنس اورمذہب دونوں اعتبار سے پہلی کاچاند تھا، 29 کو چاند نظر نہ آنے پر 30 کا مہینہ پورا کرنے کا فرمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری کےبیان پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاند کا حجم دیکھ کر تاریخ کا تعین کرنافلکیات یا سائنس کی کون سی کتاب میں ہے، جس کوسائنس کی مبادیات کاعلم نہیں وہ خودکوسائنس کاامام بنا کرپیش کررہا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ فواد جی!یہ سائنس اورمذہب دونوں اعتبار سے پہلی کاچاند تھا، فوادچوہدری نے طمطراق سے کل شب چاند دیکھ کر کہا،عوام فیصلہ کرلیں، 29 کو مطلع ابرآلود ہونے اور چاند نظر نہ آنے پر 30 کا مہینہ پورا کرنے کا فرمان ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ فوادچوہدری اور ان کے مقلدین کے نزدیک فرمان رسولﷺکی حیثیت نہیں، ان کا کام صرف دین کا مذاق اڑانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 29 کو چاند سائنسی اعتبار سے موجود ہے اور نظر نہ آئے تو مہینہ 30کا قرار پائے گا، آئندہ شام تک چاندکی عمر 24 گھنٹےبڑھ جائےگی اور چاند نسبتاً زیادہ دیر تک اوربڑا دکھائی دے گا۔

مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ لبرل میڈیا کوعبادات اور مذہبی مقدسات سے کوئی غرض نہیں، وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ دین اور اہل دین کا مذاق اڑایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں