ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جڑانوالہ سانحہ پر مفتی منیب الرحمن کا ردعمل آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن نے جڑانوالہ سانحے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ  جڑانوالہ واقعے کی جامع تحقیقات کر کے ذمے داروں کو قرارِ واقعی سزا دی جائے۔

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ میڈیا یک طرفہ موقف پیش نہ کرے، قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی، قرآنِ کریم اور ناموسِ رسالت  ﷺ کی اہانت کے ذمے داروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

- Advertisement -

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ حکومت متاثرین کے نقصانات کی تلافی کرے، اس کارروائی کے ذمے داران ملک و ملّت کے دشمن ہیں، انتظامیہ اگر بروقت کارروائی کرتی تو لوگوں کے مشتعل ہونے کی نوبت نہ آتی۔

مفتی منیب الرحمٰن نے مزید کہا کہ تمام مسلم اور غیر مسلم شہریوں کی جان، مال، آبرو اور املاک کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں