ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارت میں معروف اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر احمد آباد میں معروف اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گجرات اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتار کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جونا گڑھ میں اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں پولیس کی جانب سے 2 افراد کو پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی کے رہائشی اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری نے 31 جنوری کی رات یہاں ‘بی’ ڈویژن پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک تقریب سے خطاب کیا تھا۔

- Advertisement -

الزام عائد کیا گیا ہے کہ مفتی سلمان ازہری نے نفرت انگیز تقریر کی تھی جبکہ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب بابری مسجد کے انہدام کے بعد دیگر مساجد بھی مودی سرکار کے نشانے پر ہیں۔

بھارت میں انتخابات کے قریب آتے ہی مودی سرکار کامیابی حاصل کرنے کے لئے مسلمانوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے لگی، مودی سرکار انتہائی اوچھے وار کرتے ہوئے بھارت میں قائم مساجد کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے لگی۔

نئی دہلی کی مساجد کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے قبرستان بھی ہند و انتہا پسندوں کے نشانے پر آگیا، نئی دہلی میں صدیوں پرانی اکھونجی مسجد کو مودی سرکار نے منہدم کردیا۔

رہائشیوں کو کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے مسجد سے ملحقہ مسلمانوں کی قبروں اور قرآن پاک کے نسخوں کی بھی بے حرمتی کی، مسلمانوں کی قبروں کو مسمار کیا جارہا ہے، قبروں کی اس حد تک بے حرمتی کی گئی کہ کفن اور میتیں بھی نظر آرہی ہیں۔

القسام بریگیڈ کا 15 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

امام مسجد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج بلڈوزر کے ساتھ زبردستی مسجد کے احاطے میں داخل ہوئی اور ہمیں کہا کہ یہ جگہ خالی کردو، انہوں نے ہم سے کہا کہ یہ دہلی ڈیویلپمنٹ کی زمین ہے، ہمارے پاس کاغذات ہیں، اس جگہ کو خالی کرنے کا کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں