تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کرونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ اللہ سے رجوع کریں، مفتی تقی عثمانی

کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس دنیا بھر میں وبائی شکل اختیار کرگیا، عوام خوفزدہ ہونے کے بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اللہ سے توبہ استغفار کریں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے کرونا وائرس کے حوالے سے عوام کے نام جاری پیغام میں زور دیا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کرگیا لہذا عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اور خوفزدہ ہونے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پرپابندی مناسب ہے، ساتھ میں اللہ کی طرف رجوع کرکے استغفار،توبہ اور وبا کے دورہونےکی دعا کی جائے اور  خیرات بھی کی جائے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ مستند ڈاکٹرز سے علاج کروائیں اور اُن کے ہی مشوروں پر عمل کریں ، خوف پھیلانے کے بجائے احتیاط کا پہلو اختیار کیا جائے ،بڑے اجتماعات پر عائد ہونے والی پابندی پر عمل درآمد کریں اور شادی بھی سادگی سے کریں اور اگر نہیں کرسکتے تو پھر اسے مؤخر کردیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس : احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شرعی تعلیمات کے عین مطابق ہے، مفتی تقی عثمانی

اُن کا کہنا تھا کہ ’مساجد میں بھی صرف فرض نماز کی حد تک لوگ جمع ہوں اور سنتیں گھر پر ہی ادا کریں،عوام وضو بھی گھر سے کرکے آئیں تاکہ اجتماع کا وقت کم سے کم ہو، ہاتھوں کو بار بار دھونے کا اہتمام کیا جائے’۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر مختلف علاج یا خبروں پرعمل نہ کریں اور ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انہیں آگے نہ پھیلائیں، اس معاملے میں طبی ماہرین کے مشوروں پر ہی عمل کریں‘۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ’گھروں میں بیٹھ کر لوگ روزانہ کم از کم 100 بار آیتِ کریمہ کا ورد کرے، خود کو گھروں میں مخصوص کرلیں اور کھانے پینے سے پہلے سنت نبوی ﷺ کے مطابق بسم اللہ پڑھیں‘۔

مفتی تقی عثمانی نے دعا کی کہ اللہ اہل وطن اور تمام انسانوں کو اس موذی وبا سے محفوظ رکھے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 646 تک پہنچ گئی جبکہ تین مریض دوران علاج دم توڑ گئے اسی طرح پانچ مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں،حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، مولانا طارق جمیل

صوبوں کی صورتحال دیکھی جائے تو اب تک سندھ میں کرونا کے 292 کیسز سامنے آئے، پنجاب میں 152، بلوچستان 104، خیبرپختونخواہ میں 31، اسلام آباد 11، گلگت بلتستان 55 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

Comments

- Advertisement -