جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان نے اسرائیل کیخلاف جہاد کا فتویٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان نے اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتویٰ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مفی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مسلم حکومتوں پر غزہ کے لیے جہاد فرض ہوچکا ہے، آنکھوں کے سامنے 50 ہزار کلمہ گو ذبح کردیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ملکوں کی فوجیں اور اسلحہ کس کام کا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تقاضا یہ تھا کہ ہم یہاں جمع ہونے کی بجائے غزہ میں جمع ہوتے، ہم فلسطین مجاہدین کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کرپارہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں بمباری جاری ہے، اسرائیل کو اخلاقی اقدار کا پاس ہے نہ ہی عالمی قوانین کی قدر ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ قبلہ اول کی حفاظت کرنے والے مجاہدین کی مدد نہیں کرسکی، امت مسلمہ آج قراردادوں اور کانفرنسوں پر لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امت مسلمہ جہاد کا اعلان کرتی۔

مفتی منیب الرحمان نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر جہاد فرض اور فلسطین کی نصرت واجب ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں