ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، حکومتی ہدایت کے پابند ہیں، مفتی تقی عثمانی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے جو ہدایت کردی ہم اس کے پابند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے سبب حکومت نے جو ہدایات دی ہیں عوام کو اس پر عمل کرنا چاہئے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ سندھ حکومت نے طبی ماہرین کی رائے میں کیا ہے، تمام ساتھیوں سے کہیں گے حکومت سندھ کے فیصلے پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائیاں بڑھ گئی ہیں، اللہ کی آزمائش جاری ہے، ہمیں اپنی برائیوں اور کوتاہیوں پر اللہ سے معافی مانگنی چاہئے، اللہ ہمیں آزمائش سے گزرنے کی ہمت اور توفیق دے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگادی

واضح رہے کہ اس سے قبل مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر مختلف علاج یا خبروں پرعمل نہ کریں اور ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انہیں آگے نہ پھیلائیں، اس معاملے میں طبی ماہرین کے مشوروں پر ہی عمل کریں‘۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ’گھروں میں بیٹھ کر لوگ روزانہ کم از کم 100 بار آیتِ کریمہ کا ورد کریں، خود کو گھروں میں مخصوص کرلیں اور کھانے پینے سے پہلے سنت نبوی ﷺ کے مطابق بسم اللہ پڑھیں‘۔

مفتی تقی عثمانی نے دعا کی کہ اللہ اہل وطن اور تمام انسانوں کو اس موذی وبا سے محفوظ رکھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں