جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ویڈیو: مغل اعظم کی ’’انارکلی‘‘ مشہور تفریحی مقام نیاگرا آبشار پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مغل شہزادہ سلیم کی افسانوی محبوبہ انارکلی دلفریب نظاروں سے بھرپور مشہور زمانہ تفریحی مقام نیاگرا فال پہنچ گئی ہے۔

مغل اعظم 1960 کی دھائی کی مشہور زمانہ تاریخی رومانوی فلم ہے جس کو بالی ووڈ میں کلاسک فلم کا درجہ حاصل ہے۔ جس میں دلیپ کمار نے شہزادہ سلیم اور مدھو بالا نے اس کی محبوبہ انارکلی کے لازوال کردار ادا کرکے سب کو اپنا گرویدہ بنایا۔

ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب اس کا مشہور زمانہ گانا پیار کیا تو ڈرنا کیا ہر ایک بالخصوص پیار بھرے نوجوان جوڑوں کی زبان زد عام تھا۔

- Advertisement -

نصف صدی سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود اب ایک گروپ اس فلم کے کرداروں کو حقیقت کا روپ دے کر مغرب اور یورپی ممالک میں دوبارہ زندہ کیا ہے۔

امریکا میں ’’سینما آن اسٹیج‘‘ کے نام سے معروف یہ گروپ جو اپنی تھیٹر پرفارمنسز کے لیے مشہور ہے کچھ وقت قبل اس گروپ نے نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘ کے ناقابل فراموش گانے پر رقص کیا تھا اور اس کے لیے رقص میں شریک تمام خواتین نے فلم میں انارکلی کے کردار جیسا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو اپنے دیکھنے والوں کے ذہنوں سے محو نہیں ہوئی تھی کہ یہ گروپ گھومتا پھرتا دلکش مناظر سے بھرپور مشہور زمانہ تفریحی مقام نیاگرا آبشار پہنچ گیا اور وہاں رقص کا مظاہرہ کرکے سیاحوں کے دل موہ لیے ساتھ ہی قدرتی مناظر کے لطف کو دوبالا کر دیا۔

اس کی بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کو دیکھنے والے دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں