تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

تین ماہ تخت پر رہنے والا بدقسمت مغل بادشاہ

آج محض تین مہینے مغل شہنشاہ کے منصب پر فائز رہنے والے محمد اعظم شاہ ک کا یومِ پیدائش ہے ، محمد اعظم شاہ آخری عظیم مغل شہنشاہ اورنگ زیب کے بعد تخت نشین ہوئے  تھے۔

قطب الدین محمد اعظم شاہ  28 جون  1653 کو پیدا ہوئے ،  آپ مغل شہنشا ہ اورنگ زیب عالمگیر کے بڑے بیٹے تھے۔ اورنگ زیب نے انہیں 1681 میں اپنا ولی عہد نامزد کیا اور شہنشاہ کی وفات کے بعد اعظم شاہ 14 مارچ 1707  کو تخت نشین ہوئے ۔

طویل ولی عہدی کے دور میں اعظم شاہ کئی صوبوں کے حاکم رہے جن میں  بیرار صوبہ، مالوہ ، بنگال، گجرات اور دکن شامل ہیں۔

سنہ 1685 میں اورنگ زیب نے اعظم شاہ کو پچاس ہزار کے ایک لشکر کے ساتھ  بیجا پور کی جانب روانہ کیا کہ سکندر عادل شاہ کو مغل تخت کا مطیع کیا جاسکے تاہم یہ مہم ناکام رہی اور اعظم شاہ کو بیجاپور قلعے کے دروازے سے خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔

 اعظم شاہ ایک طویل عرصہ بنگال کے حاکم رہے اور وہاں کا نظم ونسق انتہائی عمدگی سے چلایا جس کی بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ اگر شاہ عالم کی جگہ وہ حکومت کرتے تو شاید برصغیر کی تاریخ کچھ اور ہوتی۔

تخت نشینی کی لڑائی میں اعظم شاہ کو ان کے سوتیلے بھائی شہزادہ شاہ عالم کے ہاتھوں 8 جون  1707 میں شکست ہوئی اور وہ اپنے تین بیٹوں ( سلطان  بیدار بخت، شہزادہ جواں بخت اور شہزادہ سکندر شان بہادر) کے ہمراہ قتل کیے گئے، ان کے قتل کے بعد شہزادہ شاہ عالم بہادر شاہ اول کے نام سے تخت نشین ہوئے۔

انہیں اورنگ آباد میں شہنشاہ ہمایوں کے مقبرے کے ساتھ دفن کیا گیا۔ا ن کی ازدواج میں سے ایک ملکہ بھی ان کے ساتھ ہی دفن ہیں۔

Comments

- Advertisement -