منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

دورہ آسٹریلیا کے لیے محمد عباس کو موقع کیوں نہ دیا؟ سلیکٹر نے وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کو آئندہ ماہ آسٹریلیا کا اہم دورہ کرنا ہے جس کے لیے سلیکٹرز نے ناموں کا اعلان کردیا ہے، تاہم حیران کن طور پر ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عباس شامل نہیں ہیں۔

پیسر محمد عباس کو 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اس کی وجہ بتائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشن کے تحت ٹیم کا انتخاب کیا ہے، ان پچز پر باؤنس اور ریورس زیادہ ہوتا ہے اس لیے حسن علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

وہاب ریاض نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں محمد عباس پر خرم شہزاد، حسن علی اور میر حمزہ کو ترجیح دینے کے فیصلے کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی جیسی کنڈیشنز ہیں انھیں ذہن میں رکھ کر ہی پلیئرز کو منتخب کیا ہے

- Advertisement -

چیف سلیکٹر کے مطابق محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں پرفارمنس شاندار رہی ہے جس پر ہماری نظر ہے، اچھے بالر ہیں۔ تاہم ہم نے آسٹریلوی کنڈیشنز کو ذہن میں رکھا کیونکہ وہاں کی پچز پر ریورس اور باؤنس دونوں زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے حسن علی سود مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر ویسٹ انڈیز کے خلاف 2021 میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔ پیسر اب تک 25 ٹیسٹ میچز میں 23.02 کی اوسط اور 2.42 کی اکانومی کے ساتھ 90 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں