اسلام آباد : سابق وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جب موقع ملتا ہے، خودہی چانس خراب کردیتے ہیں ، وہ بادشاہ بننے کیلئے فٹ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو جب موقع ملتا ہےوہ خودہی چانس خراب کرتے ہیں ، ابھی یہ بھی نہیں پتہ کس جماعت نےآناہے، ہوسکتا ہے آصف زرداری آجائیں۔
نواز شریف کی واپسی پر محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ تاثر تھا نوازشریف لاہور اتریں گے تو مینار پاکستان جاتے 72 گھنٹے لگیں گے، نواز شریف نے پہلے مفاہمت کی بات کی پھر اداروں کیخلاف مورچہ زن ہوگئے، نواز شریف بہادر ہیں اس لیے انہوں نےعدلیہ پرفزیکل حملےمیں کمزوری نہیں دکھائی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے مارشل لا لگوالیا پھر ان کو چیلنج کرنے سے باز نہیں آئے، نواز شریف بادشاہ بننےکیلئے فٹ ہیں اورعمارتوں میں مغل بادشاہوں کی تصویریں لگاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کی نبض کو سمجھتےہیں اور انہیں زمین ہموار نظر نہیں آرہی، جس مقصد کیلئے وہ ائیر پورٹ پر انگوٹھا لگا کر سلیکٹڈ بنے، اس میں عوام مزاحمت کررہےہیں، اس لیے نواز شریف نے اپنا پرانا ٹکراؤ والا روٹ پکڑلیا ہے۔
مفاہمت سے متعلق سوال پر محمد علی درانی نے کہا کہ مفاہمت اس لئے کی کہ الیکٹورل کو آسانی سے سیلیکٹورل پروسیس میں بدلا جائے گا لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ عوام یا کسی اورجگہ بھی نوازشریف کو تسلی بخش رسپانس نہیں۔
نئی بننے والی حکومت کے حوالے سے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ چوں چوں کے مربے کے مرتبان پر تو یہ سارے پی ڈی ایم حکومت میں بیٹھےتھے، چوں چوں کےمربے کے بغیرتو حکومت بن نہیں سکتی۔
انھوں نے بتایا کہ جو بھی حکومت بنےگی وہ چوں چوں کا مربہ ہی ہوگا،انہوں نے بہت کچھ طے کرلیاتھا، آپس میں طے کیا نوازشریف وزیراعظم، فضل الرحمان صدر ،آصف زرداری اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
محمد علی درانی نے مزید کہا کہ نیشنل حکومت چوں چوں کا مربہ نہیں بلکہ ملکی مفاد کا فارمولاہے، فارمولےمیں سب چوں چوں کی عزت ہے ورنہ ان کی چیں چیں ہو جائےگی،ایسا نہیں تو پھر آپ نےعدالتوں میں درخواستیں ہی دینی ہیں کہ الیکشن سےبچاؤ۔
آصف زرداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری توبہت سمجھدارہیں اوروہ ان دنوں ملتےملاتےبھی رہےہیں تاہم موروثیت سےنکلی حکمرانی اس خاندان کے لیے اچھی ہوگی لیکن قوم کے لیے نہیں۔