اسلام آباد :سابق وزیراطلاعات محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کاکوئی مستقبل نظرنہیں آتا،یہ اپنےخاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی نے اےآروائی نیوزکوخصوصی انٹرویو میں کہا کہ حکومت توہےہی نہیں اور مجھےانکا کوئی مستقبل نظرنہیں آتا، حکومت اب خاتمے کی طرف جارہی ہے، رہنے کا جواز تو پہلے ہی نہیں تھا۔
سابق وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت ڈلیورنہیں کررہی،زیادہ دنوں تک قائم نہیں رہ سکےگی، یہ وہ حکومت ہےجن کانہ آناان کے لئےزیادہ عزت کاباعث ہوناتھا، شہبازشریف وزیراعظم نہیں صرف وزارت عظمیٰ کا بیج لگایاہواہے۔
انھوں نے بتایا کہ سیاسی قائدین نےمجھےکہاحکومت کےساتھ جاناتوآپشن ہی نہیں، سب کہتےہیں حکومت کےساتھ جانےکامطلب عوام میں منہ کالاکراناہے، نیاسسٹم کوئی نہیں،ٹیکنوکریٹ بےروزگارہوتےہیں نوکری کی خواہش رکھتےہیں۔
سابق وفاقی نے کہا کہ حکومت اورفوج ایک ہی ہوتے ہیں، اس لئےایک پیج والاحکومتی بیانیہ غلط ہے، حکومتی پارٹی،فوج ایک پیج پر نہیں ہوتےاورنہ ہی حکومتی پارٹی کا فوج سےتعلق ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا یہ کہناچاہتےہیں کہ فوج کااپوزیشن سےتعلق ہی نہیں، عوام،سیاستدان،ادارےاورفوج سب ایک پیج پرہیں، انہوں نے 54سال اداروں کواپنی سیاست کےلیےاستعمال کیا، اداروں کو حکومت کےساتھ بیٹھنا پڑتا ہےاسکایہ مطلب نہیں تمہیں فرشتہ سمجھا جاتا ہے۔