جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ابوظہبی : کیوی کھلاڑی کا محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض امپائر نے مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : قومی کرکٹ ٹیم کے بالر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر کیوی بلے باز نے اعتراض کرتے ہوئے امپائر کو شکایت کردی، امپائر نے راس ٹیلر کا احتجاج مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب کیوی بلےباز راس ٹیلر نے اچانک محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا۔

راس ٹیلر نے امپائر سے شکایت کی کہ محمد حفیظ ممنوعہ ایکشن ’’دوسرا ‘‘کروارہے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں ہے، اس موقع پر کپتان سرفراز احمد بھی چپ نہ رہے اور فوراً امپائر کے پاس جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

- Advertisement -

اس دوران کیوی بلے باز راس ٹیلر اور سرفراز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم امپائرز نے راس ٹیلر کا احتجاج مسترد کر دیا اور انہیں بیٹنگ جاری رکھنے کا کہہ کر محمد حفیظ کو بھی باﺅلنگ جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر سوالات اٹھائے گئے تھے، سال2015میں قومی بولر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک سال کے لئے بولنگ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بعد ازاں اپنا ٹیسٹ کلیئر کرانے کے بعد آئی سی سی نے انہیں دوبارہ بولنگ کرانے کی اجازت دی تھی۔

مزید پڑھیں : گزشتہ سال نومبر میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قراردیا گیا تھا

یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یکم نومبر کو برطانیہ میں ان کا بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا تھا، محمد حفیظ کی بولنگ کا 12 ہائی اسپیڈ کیمروں کی مدد سے جائزہ لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں