جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’’اسپورٹس سائنسز کی ڈگری ہوتی ہے جو محمد حفیظ کے پاس نہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرؤف نے کہا ہے کہ اسپورٹس سائنسز کی اپنی ڈگری ہوتی ہے جو پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کے پاس نہیں۔

اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر ٹیسٹ کرکٹرز میٹرک کے آس پاس ہی پڑھے ہوئے ہوتے ہیں، حفیظ کو ہیڈکوچ کا عہدہ سنبھالتے ہوئے مشکل ضرور ہوگی۔ پوری دینا میں لوگ اس فیلڈ میں آتے ہیں تو کورسز کے ساتھ آتے ہیں۔

عبد الرؤف نے کہا کہ محمد حفیظ کو مشکلات اس لیے ہونگی کیوں کہ ان کے پاس کوچنگ کی پروفیشنل ڈگری نہیں۔ یونیورسٹیز میں اسپورٹس سائنسز کا مضمون پڑھایا جاتا ہے اس کے کورسز ہوتے ہیں۔ اس پر پی ایچ ڈی کروائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ فارن کوچز کو عہدہ دینے کی وجہ بھی یہ ہوتی ہے اس لیے انھیں کافی اچھا معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وہاب ریاض کی بطور چیف سلیکٹر تقرری کا فیصلہ بھی اسی طریقے سے ہے جس طریقے سے باقی فیصلے پاکستان کرکٹ بورڈ کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے چیف سلیکٹر کو عہدہ دیا گیا پھر وہ دوران ورلڈکپ ہٹ گئے۔ اس صورتحال میں ذمہ داری بورڈ پر آنی چاہیے تھی کہ جس نے بغیر سوچے سمجھے تقرری کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں