قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں لاہور قلندر کی جانب سے 4 سال کھینے کے بعد اب اپنی راہیں جدا کرلیں ہیں۔
محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ میرا چار سالہ سفر یہی ختم ہوتا ہے۔
My journey comes to an end with @lahoreqalandars here. Thanks for the amazing last 4 years of learnings & success. I will always cherish the amazing memories of working together. Wish u all the best for future endeavours.
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) November 5, 2022
سابق کپتان نے کہا کہ چار سالوں کے دوران کامیابی اور سیکھنے کے عمل پر فرنچائز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
محمد حفیظ نے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں ان خوبصورت سفر کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔