اشتہار

محمد حارث اوپننگ کرنے کیلئے تیار ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فائنل کی جنگ کے لیے محمد حارث نے سیمی فائنل میں کھیلنے کا پلان بتایا ہے۔

پاک ٹی وی کی جاب سے محمد حارپ سے گفتگو کی گئی، جس میں ہوسٹ نے پوچھا کہ کیا آپ اوپپنگ کرنے کے لیے تیار ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں گراؤنڈ میں اپنی اسٹرنتھ میں اترتا ہوں، اور کوشش کرتا ہوں کہ مخالف ٹیم کو خود پر حاوی نہیں ہونے دوں اور اچھا اسکور کروں۔

حارث کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بھر پور کوشش کی جس میں مجھے اللہ کی جانب سے کامیابی ملی، امید بھی تھی کہ میں کچھ کرسکتا ہوں، میں نے سوچا تھا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں اپنی ٹیم کیلئے کچھ اچھا کروں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، باقی کھلاڑی اور ٹیم کے مینٹور میری کافی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اس بار میری کوشش ہوگی کہ میچ ختم کرکے آؤں۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ پریکٹس میں اپنے بولرز کا سامنا کرنے سے کافی فائدہ ملتا ہے، پاکستان کے 6 فاسٹ بولر ہیں ٹیم میں جس سے بہت فائدہ ملتا ہے، حارث رؤف کی بولنگ کو سامنا کرنا سب سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں