منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، کرکٹر کی دعوت ولیمہ کی تقریب پشاور میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد حارث کی بارات کی تقریب کا انعقاد پشاور میں کیا گیا، جس میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، کرکٹر کی ولیمہ کی تقریب آج منعقد ہوگی۔

کرکٹر کے بھائی محمد انس کا کہنا تھا کہ حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے، ہم حارث کی خوشحال زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو قومی وکٹ کیپر بیٹر نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Haris (@iamharis63)

قومی وکٹ کیپر بیٹر نے خود سوشل میڈیا پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصاویر اور ویڈیو شیئر کر کے اپنے نکاح کی خوشخبری سے فینز کو آگاہ کیا تھا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

انہوں نے تصویر کے کپشن میں لکھا تھا کہ آج میرے نکاح کا دن ہے اور اس نعمت کے لیے اللہ تعالیٰ کا بہت بہت شکر گزار ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں