کراچی: قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے دوسرے دن بیٹر محمد حریرہ کی گراؤنڈ میں نماز پڑھنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں محمد حریرہ نے میچ کے دوران نماز ادا کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی، مداحوں نے ان کے لیے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے دوسرے دن محمد حریرہ اور حیدر علی نے نصف سنچری اسکور کی جس سے ان کی ٹیم ناردرن نے دو وکٹ پر 184 رنز بنالیے ہیں۔
Muhammad Huraira offering prayers during the Quaid-e-Azam Trophy final #QeATrophyFinal #Cricket pic.twitter.com/dCeMCe3ZNs
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) December 26, 2021
محمد حریرہ نے قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری اسکور کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے ملک کے دوسرے کم عمر ترین بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
خیبر کی ٹیم پہلی اننگز میں 374 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی بھی گراؤنڈ میں نماز پڑھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا.