بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ننھے ابراہیم کا بڑا کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیے فخر کا ایک لمحہ تخلیق کرتے ہوئے ہونہار اور باصلاحیت ننھے محمد ابراہیم نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے، ابراہیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

محمد ابراہیم انفرادی طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے دنیا کے سب کم عمر مارشل آرٹس کھلاڑی بن گئے ہیں، کیوں کہ انھوں نے 6 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

محمد ابراہیم نے کارنامہ انجام دینے کے بعد گفتگو میں اپنی خواہش کا یوں اظہار کیا ’’میری خواہش ہے کہ گورنر سندھ اور وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان مجھے مدعو کریں۔‘‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ای میل کے ذریعے انھیں مطلع کر دیا ہے اور تفصیلات بھی اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دی ہے، جس کے مطابق محمد ابراہیم نے ایک منٹ میں ماشل آرٹس ککس کے ذریعے 45 بوتلوں کے ڈھکن (bottle caps unscrewed with kick) کامیابی کے ساتھ کھولے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 40 بوتلوں کو ککس کے ساتھ کھولنے کا تھا، گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ابراہیم کا ریکارڈ ’نیو کیٹیگری‘ میں منظور کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں