تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

محمد رضوان کا میتھیو ہیڈن کو قرآن مجید کا تحفہ

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اور آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان میتھیو ہیڈن نے بتایا ہے کہ وہ ان دنوں محمد رضوان کی جانب سے دیے جانے والے قرآن مجید کا مطالعہ کررہے ہیں۔

آسٹریلوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بیٹنگ کنسنٹلنٹ نے بتایا کہ انہیں وکٹ کیپر محمد رضوان نے انگریزی ترجمے والا قرآن مجید تحفے میں پیش کیا ہے۔

میتھیوں ہیڈن نے بتایا کہ ’میں ایک دن اپنے کمرے میں تھا کہ اسی دوران دروازے پر دستک ہوئی، جب میں نے کھولا تو سامنے رضوان ہاتھ میں قرآن پاک لیے کھڑا تھا، جسے اُس نے میری طرف بڑھایا اور کہا کہ یہ تحفہ ہے‘۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ نے اُس لمحے کو انتہائی خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اُسے وقت کو کبھی نہیں بھلا سکوں گا، رضوان مجھے تحفہ تھمانے کے بعد آدھے گھنٹے تک زمین پر بیٹھا رہا اور اس دوران ہم نے گفتگو بھی کی‘۔

مزید پڑھیں: پانی وقفے کے دوران محمد رضوان کی گراؤنڈ میں‌ نماز ادائیگی، ویڈیو وائرل

اُن کا کہنا تھا کہ ’محمد رضوان کی جانب سے بطور تحفہ دیے جانے والے قرآن مجید کے انگریزی ترجمے کا روزانہ مطالعہ کررہا ہوں‘۔

اس کے ساتھ ہی میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ ’میرا تعلق عیسائی مذہب سے ہے مگر میں اسلام کے حوالے سے پُرتجسس ہوں اور اس کے بارے میں جاننا بھی چاہتا ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -