ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شرمناک شکست کے بعد میزبان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پھر سے نئی منطق پیش کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ بہتر کرنی ہوگی، پچ مشکل تھی، مچل اور ولیمسن نے بیٹنگ کو اچھا سنبھالا۔
محمدرضوان نے کہا کہ ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کی، گلین فلپسن نے جیسی اننگز کھیلی، بولنے کیلئے کچھ نہیں چھوڑا۔
سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست
آج کھیلے جانے والے سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 331 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 47.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فخر زمان کی جارحانہ 84 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔
سلمان علی آغا 40، طیب طاہر 30 رنز بناسکے، خوشدل 15 اور کامران غلام 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 10 اور کپتان محمد رضوان 3 رنز بنا کر ناکام ثابت ہوئے۔