جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

محمد رضوان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 64 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

محمد رضوان سے قبل احمد شہزاد نے بھی تینوں فارمیٹس میں سنچریاں اسکور کیں، احمد شہزاد نے ٹی ٹوینٹی میں بنگلہ دیش کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، ان سے قبل برینڈن میکولم نے بطور وکٹ کیپر تینوں فارمیٹس میں سنچریاں اسکور کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں