اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان آیا تو بتاؤں گا ریورس سوئنگ کس طرح کی جاتی ہے، محمد شامی کی بڑھک

اشتہار

حیرت انگیز

محمد شامی نے کہا ہے کہ اگر ان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تو پھر وہ دکھائیں گے کہ ریورس سوئنگ کس طرح کی جاتی ہے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے میچ میں گیند کے جلد ریورس سوئنگ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ ارشدیپ سنگھ کی گیند 15 ویں اوور میں ریورس سوئنگ ہورہی تھی اور عام طور پر ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا۔

انضمام الحق کے اس تبصرے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اب بھارتی پیسر محمد شامی نے بڑھک ماری ہے، بھارتی کرکٹر نے لیجنڈری انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق اٹھائے گئے سوال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں محمد شامی نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ارشدیپ سنگھ پر انضمام الحق کی آرا پر کہا کہ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں، اگر چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آیا تو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا.

محمد شامی نے کہا کہ میں انھیں دکھاؤں گا کہ گیند میں کوئی ڈیوائسز نہیں تھیں، میں 20 لوگوں کے سامنے گیندوں کو دو ٹکڑے کردوں گا، انضی بھائی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ایسے بیانات کی اِن سے توقع نہیں کرتا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ہی ریورس سوئنگ ایجاد کی ہے اور اب ایسے الزامات لگا رہے ہیں، انضمام بھائی کو ماضی میں اپنے بولرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعات کو یاد رکھنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں