پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وسیم اکرم کے مشورے نے میری بالنگ میں نکھار پیدا کیا، محمد شامی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے بالر محمد شامی کا کہنا ہے کہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مشوروں نے میری بالنگ میں نکھار پیدا کیا، ان سے بہت سیکھنے کا موقع ملا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالر محمد شامی نے کہا کہ جب وہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیل رہے تھے تو وسیم اکرم نے ان کی بہت مدد کی۔

محمد شامی نے مزید بتایا کہ میں نے ٹی وی پر وسیم اکرم کو بالنگ کرتے بہت دیکھا ہے، اس کے بعد کے کے آر میں مجھے ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔

ایک دن وہ میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے بالنگ کے کئی ہنر سکھائے، محمدشامی نے بتایا کہ وسیم اکرم نے مجھے بہت جلدی سمجھ لیا اور میں نے ان سے کافی کچھ سیکھا۔

شامی نے کہا کہ اگر کوئی اتنا تجربہ کار کرکٹر آپ کے پاس ہوتا ہے تو آپ کو سیکھنے کیلئے شرم محسوس نہیں کرنی چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ آپ زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں۔

محمد شامی نے کہا کہ ہم بچپن سے بھارت اور پاکستان کے میچ دیکھ کر بڑے ہوئے، جب ہندوستان کی فیلڈنگ ہوتی تھی تو میں ظہیر خان کو بالنگ کرتے ہوئے دیکھتا تھا مجھے وسیم اکرم بھی شروع سے پسند ہیں، دونوں بائیں ہاتھ کےفاسٹ بالر تھے لیکن میں اس کے باوجود انہیں فالو کرتا تھا۔

یاد رہے کہ تین سال قبل محمد شامی کے کوچ بدرالدین نے بھی انکشاف کیا تھا کہبھارتی ٹیم کے اس فاسٹ بالر نے وسیم اکرم سے ریورس سوئنگ سیکھی تھی۔

وسیم اکرم ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے محمد شامی کو ریورس سوئنگ کا ہنر سکھایا، ان کے اندر سیکھنے کا جذبہ تھا اور وہ کافی خوش قسمت رہے کہ انہیں وسیم اکرم جیسا استاد ملا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں