اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارتی پیسر سراج نے میچ کے بعد کیسے لوگوں کا دل جیتا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پیسر نے ایشیا کپ کے فائنل میں جہاں سری لنکن کیخلاف شاندار بولنگ کرکے شائقین کرکٹ کی داد سمیٹی وہیں میچ کے بعد اپنے حسن سلوک سے لوگوں کے دل بھی جیت لیے۔

ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 50 رنز پر ڈھیر کر کے بھارت کو 10 وکٹوں سے کامیابی دلانے اور 8 ویں ایشین چیمپئن بنانے میں سب سے بڑا کردار نوجوان پیسر محمد سراج کا رہا ہے جنہوں نے اپنی شاندار بولنگ سے لنکا ڈھاتے ہوئے ایک ہی اوور میں چار بیٹرز کا ٹھکانے لگایا اور مجموعی طور میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس قابل فخر کارکردگی پر وہ بلا شک وشبہ پلیئر آف دی میچ کے حقدار تھے اور وہ انہیں مل بھی گیا تاہم انہوں نے اعزاز کے ساتھ ملنے والا انعام گراؤنڈ اسٹاف کو عطیہ کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔

سراج کے اس موقع پر کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف نے جس طرح بارش کے بعد میدان کو کھیل کے قابل بنایا وہ بجا طور پر اس کا حقدار ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے بھی گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے تمام میچز میں بارش مسلسل خطرہ بنی رہی۔ پاک بھارت پہلا ٹاکرا بے نتیجہ رہا جب کہ سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں کا میچ ریزرو ڈے پر مکل کیا گیا۔ اس دوران دیگر میچز میں کئی بار بارش نے انٹری دی لیکن گراؤنڈ اسٹاف نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے میدان کو دوبارہ کھیل کے قابل بنایا۔

ایشیا کپ فائنل، کئی تاریخی اور انوکھے ریکارڈ بن گئے

گراؤنڈ اسٹاف کی اس قابل قدر محنت کا اے سی سی نے بھی اعتراف کیا اور ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالرز کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں