قومی کرکٹر ٹیم کے کھلاڑی محمد وسیم جونیئر نے سعودی عرب میں خاموشی سے شادی کرلی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا ہے، جاری کی گئی تصاویر میں انہیں اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔
وسیم جونیئر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں وہ سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں سے خانہ کعبہ صاف دکھائی دے رہا ہے، تصویر میں وسیم جونیئر کو مہندی لگے اپنی دلہنیا کا ہاتھ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ دوسری تصویر میں نوبیاہتا جوڑے کو مطاف میں دیکھا جاسکتا ہے، اس میں وسیم جونئیر نے احرام پہن رکھا ہے جبکہ یہ تصویر عقب سے لی گئی ہے۔
تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے قرآنی آیت انگریزی ترجمے کیساتھ لکھی جس کا مفہوم ’اور ہم نے دلوں کو جوڑ دیا‘ درج ہے، تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد کرکٹر کو شادی کی مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
دوسری جانب ساتھی کرکٹرز، آل راؤنڈر شاداب خان، جنید خان، عامر جمال نے انہیں نکاح کی مبارکباد اور نئے سفر کے لیے دعائیں دی ہیں۔