پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی اے فلائی ویٹ ایلیمنیٹر فائٹ جیت لی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کولمبیا کے فائٹر رابر بریرا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل بھی جیت لیا۔
محمد وسیم ایک ساتھ دو فائٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
بارہ راؤنڈ کے اختتام پر ریفری نے وسیم کو فاتح قرار دیا، باکسر نے کیریئر کی بارہویں پروفیشنل فائٹ جیتی ہے۔
فائٹ براہ راست دکھانے پر محمد وسیم نے اے اسپورٹس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
محمد وسیم نے کامیابی پر رب کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے میری ٹیم کا بھی ہاتھ ہے۔
باکسر محمد وسیم کی فتح پر مداحوں نے اُن کے لیے نیک خواہش کا اظہار کیا اور کہاکہ انہوں نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
یاد رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم دسمبر 2020 کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئے۔