بیٹی کی صحت میں بہتری پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دستیابی ظاہر کر دی۔
محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خرابی کےباعث ٹیم کےساتھ جانے پر شش وپنج میں مبتلا تھے۔
محمد یوسگ کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے لہذا ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں پاکستان ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دریں اثنا، قومی مردوں کی ٹیم وائٹ بال کے دورے کے لیے بدھ کی صبح نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہونے والی ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیاہے۔
16 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہنے والی سیریز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ محمد یوسف شاہد اسلم کی جگہ لیں گے جو اس سے قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے پر فائز تھے۔
عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ کے لیے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ اگرچہ عاقب کی اصل مدت آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ختم ہونے والی تھی لیکن ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع کریں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر رہا ہے۔