بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

محمد یوسف باب وولمر کے نقش قدم پر چلنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کرکٹ کی دنیا میں باب وولمر کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی دنیا میں باب وولمر کے طرز پر کوچنگ کرنا چاہتے ہیں وہ رول ماڈال ہیں، انہوں نے پاکستانی بیٹنگ کو درست کرنے کے لیے بڑی محنت کی اور اس کے مثبت اثرات بھی مرتب ہوئے، میں بھی کھلاڑیوں پر اسی طرح کام کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ساری عمر جاری رہتا ہے جو سیکھنا چھوڑ دیتا ہے وہ پیچھے رہ جاتا ہے، محنت کبھی رائیگا نہیں جاتی، میری بھرپورکوشش ہو گی کہ نوجوان بیٹسمین میرے تجربے سے استفادہ حاصل کریں۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذمے داری بھرپور انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کو ہم سے بچھڑے تقریباً تیرہ برس بیت چکے ہیں، ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے کامیاب ترین کوچز میں کیا جاتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں