تازہ ترین

محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ملکی کوچز کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے حالیہ ناکام دوروں میں ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ہی ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائی تھیں تاہم اس کے بعد وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد ٹیم کو نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے۔

تاہم اب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سابق کپتان محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور عبدالرزاق کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ محمد یوسف قومی انڈر 19 ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

اس کے علاوہ غیر ملکی کوچز کی 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ہے، غیر ملکی کوچز کی درخواست کے بعد انہیں شارٹ لسٹ کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا ک ریڈ اور وائٹ بال کے کوچز کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی سرفہرست ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی کیمپ عید کی چھٹیوں کے بعد راولپنڈی میں لگے گا۔

Comments

- Advertisement -