ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

’آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت دہشتگرد سے کم نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف نے آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت بی جے پی کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محمد یوسف نے لکھا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت بی جے پی ایک دہشتگرد ادارے سے کم نہیں جو اپنے پڑوسیوں میں خوف پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں بالخصوص سکھوں اور مسلمانوں پر ظلم کررہی ہے اور اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے فالس فلیگ حملے کررہی ہے۔

محمد یوسف نے لکھا کہ ہم ایک قابل فخر قوم ہیں اپنی بہادر مسلح افواج کی حمایت میں ثابت قدم ہیں، اللہ اہم سب کی حفاظت اور رہنمائی فرمائے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں 7 مئی کو پاکستان پر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا۔ اس حملے میں 26 پاکستانی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

پاک فوج نے وطن عزیز کے دفاع میں فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جدید ترین رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے اور کئی بھارتی فوج کی چیک پوسٹس تباہ کر دی تھیں۔

تاہم مودی کے جنگی جنون میں کمی نہ آئی اور اس کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے روز اسرائیلی ساختہ ڈرون بھیجے گئے جو پاکستانی فورسز نے کامیابی سے مار گرا کر بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں