تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، محمد زبیر کی تصدیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے تصدیق کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے سینیئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے ان سے شاہد خاقان عباسی کے استعفے کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے سینیئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

محمد زبیر نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مفتاح اسماعیل ن لیگ کا حصہ ہیں۔ میں پارٹی میں اختلاف عوامی سطح پر نہیں لانا چاہتا۔

ن لیگی رہنما نے گزشتہ روز سینیٹ میں مشاہد حسین کے بیان جس میں انہوں نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے بات کی ہے کے جواب میں کہا کہ سینیٹ انتخابات سے قبل مشاہد حسین اس طرح کے بیانات ہر بار دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنا استعفیٰ پارٹی صدر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بھجوا دیا ہے جو انہیں مل بھی چکا ہے تاہم ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی مریم نواز کو سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بنانے سے خوش نہیں تھے جب کہ وہ پارٹی کی پالیسیوں سے بھی شدید اختلافات تھے اور مفتاح اسماعیل سے پارٹی کے سلوک نے بھی انہیں مایوس کردیا تھا۔

اس خبر کے فوری بعد شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اس کی تردید آگئی تھی اور ان کے ترجمان نے کہا تھا کہ استعفے کی خبر بے بنیاد اورمن گھڑت ہے۔ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے۔

Comments