تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سمری پر دستخط،محمد زبیر گورنرسندھ مقرر

اسلام آباد: ن لیگی رہنما و وفاقی وزیر محمد زبیر کو نیا گورنر سندھ مقرر کردیا گیا، صدر مملکت ممنون حسین نے سمری پر دستخط کردیے جو وزیراعظم نواز شریف نے انہیں ارسال کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین نے محمد زبیر کو گورنرسندھ مقرر کردیا ہے، وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ایوان صدر ارسال کردہ سمری پر صدر مملکت نے اپنے دستخط کردیئے، جس کے بعد با ضابطہ طور پر محمد زبیر کو گورنر سندھ مقرر کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری اور ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ کچھ دیر قبل مجھے بھی کنفرمیشن ہوگئی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے مجھ پر اعتبار کیا اور اس عہدے کے قابل سمجھا، مجھے امید ہے کہ میں ان کے اعتبار پر پورا اتروں گا۔

ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں میرا سب سے بڑا چیلنج معاشی چیلنج ہے، کراچی اقتصادی حب ہے پاکستان کا، جب تک کراچی معاشی حب کا رول ادا نہیں کرے گا ملک میں مستقل بنیادوں پر ترقی ممکن نہیں، اس لیے کوشش ہے کہ کراچی کی معاشی ترقیاں بحال کی جائیں۔

محمد زیبر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے جو آپریشن 2103ء میں شروع کیا اس کی وجہ سے بہت بہتری آئی کراچی میں امن کا مستقل قیام بھی ترجیح ہے۔

قبل ازیں اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اسلام آباد اظہر فاروق نے بتایا تھا کہ آج وزیراعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں محمد زبیر کو گورنر سندھ بنائے جانے پر اتفاق کیا گیا بعدازاں وزیراعظم گورنر سندھ سے متعلق سمری صدر مملکت کو ارسال کردی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کراچی ارباب چانڈیو نے اینکر پرسن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چند روز قبل یہ خبر بریک کی تھی، اللہ کا شکر ہے کہ ہماری خبر درست ثابت ہوئی، اب خود محمد زیبر نے خبر کی تصدیق کردی ہے کہ انہیں گورنر سندھ بنایا جارہا ہے۔


یہ پڑھیںوفاقی وزیر محمد زبیر کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ


انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کے لیے بنائی گئی اپیکس کمیٹی کا حصہ گورنر سندھ بھی ہوں گے، امید ہے کہ وہ امن و امان کی بہتری کے لیے اقدامات مزید اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد زبیرایک معاشی بیک گرائونڈ رکھتے ہیں اور وہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کے بھائی بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -