اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

محمد زبیر کے مبینہ لندن پلان سے متعلق اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق ن لیگی رہنما محمدزبیر کے مبینہ لندن پلان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے، جس میں باجوہ اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو کا بتایا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ن لیگی رہنما محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں مبینہ لندن پلان کے بارے میں کھل کر بتادیا۔

سابق ن لیگی رہنما نے کہا کہ لندن پلان ہماری سیاست کا ایک بیانیہ بن گیا ہے، عدم اعتماد سے 2 ماہ پہلے قمر باجوہ کی نوازشریف سے گفتگوشروع ہوگئی تھی ، پتہ چلا تھا لندن میں باجوہ کی نوازشریف سے ایک دوملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔

- Advertisement -

محمد زبیر نے بتایا کہ باجوہ نے نواز شریف کو کہا کہ عدم اعتماد سے ڈیڑھ سال پہلے بانی پی ٹی آئی کو تختہ کر رہا تھا، جس پر نواز شریف نے مجھے کہا کہ پتہ نہیں آپ نے کیسے مس کمیونی کیشن کیا، اب باجوہ کو کمٹمنٹ میں تو نہیں دے سکتا تھا ظاہر ہے قیادت ہی دے گی، باجوہ کو کمٹمنٹ کے معاملے کے آرکیٹکٹ شہباز شریف تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو فیض حمیدسےبھی ڈرایاجاتاتھا، ن لیگ نےدھڑلےسےکہاکہ ریاست کو بچانے کیلئے سیاست قربان کی، ن لیگ نے کیوں ایسےفیصلےکیےجس کی وجہ سے سیاست قربان کرنا پڑی۔

سابق ن لیگی رہنما نے کہا کہ میری شہبازشریف سے کبھی بھی نہیں بنتی تھی کیونکہ شہباز شریف اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ٹکراؤ کا ذمہ دار مجھےسمجھتے تھے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ نوازشریف اورمریم نوازکی ہدایت پرمیری اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی تھی، دونوں نے نے کہا تھا کہ اس ملاقات کا کسی کو بھی پتہ نہیں چلناچاہیے، یہاں تک کہا تھا کہ شہباز شریف کو بھی پتہ نہیں چلنا چاہیے۔

سابق ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات سےمتعلق توڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں ہی بتا دیا تھا، شہباز شریف نے مجھ سے کہا کہ آپ نے ملاقات سےمتعلق نہیں بتایا، شہبازشریف نے بھی اظہار ناراضی کیا اور تھوڑے تعلقات خراب ہوئے، آج بھی افسوس کرتا ہوں کہ کبھی بھی اس میٹنگ میں نہیں جاناچاہیےتھا۔

انھوں نے گفتگو میں بتایا کہ یہاں تک نوازشریف اورمریم نواز نےکہاکہ یہ نہیں بتانا کس نے ملاقات کیلئے بھیجا، ن لیگ ممبران مجھے جھاڑتے تھے کہ آپ ہیں کون اس قسم کی ملاقاتیں کرنےوالے، سب مجھے برا کہہ رہے تھے کچھ دن بعد نوازشریف نے مجھے ترجمان بنادیا۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے نوازشریف کی سوچ انتہائی ناپسندیدہ کی ہے جبکہ مریم نوازکی بانی پی ٹی آئی سےمتعلق سوچ نفرت انگیز ہے۔

کاشف عباسی نے سوال کیا کہ مریم نواز کا سب سے پسندیدہ صحافی کون ہے؟ تو محمدزبیر نے کہا کہ مریم نواز آپ کو پسند نہیں کرتی، سعد حسن ان کے قریب تھے، شاہزیب خانزادہ، سلیم صافی اور طلعت حسین کو مریم نواز پسند کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں