ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بات واضح ہوگئی عمران خان اسدعمر کی کارکردگی پرخوش نہیں تھے ، محمد زبیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کےرہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا بات واضح ہوگئی عمران خان اسد عمرکی کارکردگی پر خوش نہیں تھے، اسد عمر کو مشورہ ہے کہ اپنی سیاست جاری رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک تاثر تھا خواب عمران خان نے دیکھے، پایہ تکمیل تک اسدعمرپہنچائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے فیصلے سے تاثر ملتا ہے کہ وہ اسد عمر اور معاشی پالیسی سے خوش نہیں تھے۔

محمدزبیر کا کہنا تھا معاشی صورتحال کی ذمہ داری عمران خان کی اپنی ہے، وہ وزیراعظم ہیں، وزیراعظم کی پوری ٹیم کومل کرمعاشی صورتحال کو بہتربنانا تھا، وزیراعظم کی ٹیم میں وزیراعلیٰ پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی وزرا شامل ہیں۔

انھوں نے اسدعمر کو مشورہ دیا کہ اپنی سیاست جاری رکھیں۔

گذشتہ روز بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسدعمر کا وزارت چھوڑنے کا اعلان حکومت کی بڑی ناکامی ہے جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ ہمیں تو پتہ تھا کہ معیشت پہلے دن سے تباہی کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی تھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ذمہ دار عمران خان صاحب ہیں۔

مزید پڑھیں : اگر میرے جانے سے معیشت بہتر ہوتی ہے تو یہ بہترین فیصلہ ہے: اسد عمر

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

بعد ازاں ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا تھا ان کے وزارت چھوڑنے سے ملک کی معیشت بہتر ہوتی ہے تو پھر یہ بہترین فیصلہ ہے، ’میں نہ تو مایوس ہوں نہ ہی غصے میں، استعفے کی خبر خود دینا چاہتا تھا، عمران خان سے بھی کہا، لیڈر شپ میں پسند نا پسند پر فیصلے نہیں ہوتے، عثمان بزدار اور میرا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، وہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں