ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی میں تین دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، سخت سیکیورٹی انتظامات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 8 سے دس محرم تک کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ فول پروف سکیورٹی کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے 8 سے 10محرم تین دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے مستنیٰ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز شاہ، صوبائی مشیر قانون مرتضی وہاب، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام اور دیگر اہم افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے عام انتخابات کے دوران استعمال ہونے والے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی جائے اور اس کے علاوہ پاک فوج کی 52کمپنیوں کو بھی ریزرو میں تیار رکھا جائے تاکہ انہیںکسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلب کیا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبہ سندھ میں کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی سیاسی عزم، قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس ، رینجرز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی سخت محنت اور قربانیوں کی بدولت شہر میں امن و امان کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں